7 ستمبر 2012 - 19:30

ہندوستان نے گذشتہ تین برسوں میں چھتیس ارب ڈالر کے ہتھیار خریدے ہیں۔

ابنا: ہندوستان کے وزیر دفاع اے کے اینٹنی نے کہا ہےکہ ہندوستان نے گذشتہ تین برسوں میں چھتیس ارب ڈالر کے ہتھیار اور فوجی ساز و سامان خریدے ہیں۔ ہندوستان نے اپنی مسلح افواج کی جدید کاری کے لئے بڑا منصوبہ بنایا ہے جس کے تحت وہ پانچ برس میں ایک سو ارب ڈالر کے ہتھیار اور فوجی ساز و سامان خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ہندوستان اس وقت ہتھیاروں کے تین بڑے معاہدوں پر دستخط کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جن میں ایک سو چھبیس کثیر المقاصد لڑاکا طیارے، ایک سو ستانوے ہیلی کا پٹروں اور درجنوں توپوں کی خریداری کے معاہدے شامل ہیں ۔ ہندوستان نے حال ہی میں اپنی فضائیہ کے لئے ہرکیولس سی ایک سو تیس کارگو طیارے، کئي عدد تیل بردار جہاز اور کئي بحری جنگي جہاز خریدے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہندوستان اس وقت دنیامیں سب سے زیادہ ہتھیار خریدے والا ملک ہے۔...../169